میرے اور بشریٰ بی بی میں اختلافات کی باتیں پروپیگنڈا ہیں، گنڈاپور

30 نومبر ، 2024

پشاور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختو نخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میرے اور بشری بی بی کے درمیان اختلافات کی باتیں پروپیگنڈا ہیں۔پشاور میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں یہ محض افواہیں ہیں۔ میرے اور بشری بی بی کے درمیان اختلافات کی باتیں پروپیگنڈا ہیں، ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔انہوں نےکہا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں ، مستقبل میں کیا کرنا ہے وہ بتائوں گا۔