بنوں:فلائنگ کوچ کھائی میں جاگری، 5طلباجاں بحق‘9زخمی

30 نومبر ، 2024

بنوں (جنگ نیوز) فلائنگ کوچ کھائی میں گرنے سے5طلبا جاں بحق جبکہ9شدید زخمی ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ میرانشاہ روڈ پر پیش آیا جہاں طلبا سے بھری کوچ بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 5 طلبا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن کا آغاز کردیا جبکہ جاں بحق طلبا کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔