گورنر راج دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا‘ پولرائزیشن بڑھے گی‘ رضا ربانی

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد (این این آئی) سابق چیئرمین سینٹ اور رہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی نے صحافی مطیع اللّٰہ جان کی گرفتاری کو بلاجواز قرار دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وفاقی پارلیمانی نظام کی اصل روح جمہوری اداروں کو مضبوط بنانا ہےوفاقی پارلیمانی نظام کی اصل روح سول حکمرانی کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور مکالمے کو فروغ دینا ہے۔ اظہار رائے اور احتجاج آئین میں فراہم کردہ ایک بنیادی حق ہے، لیکن احتجاج قانون کے دائرے میں رہ کر ہونا چاہئے۔ رضا ربانی نے کہا کہ سینئر صحافی مطیع اللّٰہ جان پر عائد الزامات ایک مذاق ہیں۔