گنڈاپورسمیت 120رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی عدالتی سفارش

30 نومبر ، 2024

اوکاڑہ(وارث حیدری) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے9مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں وزیر اعلیٰ کے پی سمیت پی ٹی آئی کے 120 رہنماؤں، کارکنوں کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کر دی،لسٹ میں شامل پی ٹی آئی کے رہنما محمد اشرف خاں سوہنا کی طرف سے ای سی ایل میں نام ڈالے جانے کا عمل مکمل ہونے کی تصدیق،ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت نے 9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے120رہنماؤں اور کارکنوں کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوائی،رابطہ کرنے پر لسٹ میں شامل جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزم پی ٹی آئی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر محمد اشرف خان سوہنا نے ”جنگ“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میرے سمیت صوبہ خیبر پختون خواہ کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور،عمر ایوب،شبلی فراز،زرتاج گل،اسد قیصر سمیت پی ٹی آئی کے120 رہنماؤں کے نام انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی وفاقی وزارت داخلہ کو سفارش کی ہے،اشرف سوہنا نے تصدیق کی کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کا پراسیس اور عمل مکمل ہو چکا ہے،ان کا کہنا تھا کہ2دسمبر کو ہمارے اوپر فرد جرم عائد ہو گی۔