کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کرکٹ بورڈ کی انا پرستی اور پاکستان کے ٹھو س اصولی موقف کے سبب پاکستان میں آئندہ فروی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے مقام اور شیڈول کے تعین سے متعلق جمعے کو ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ بے نتیجہ رہی۔ اجلاس 15 منٹ بعد ہی ہفتے تک ملتوی کردیا گیا۔ابتدائی مشاورت کے بعد طے ہوا کہ پاکستان اور بھارت آئی سی سی کے ساتھ مل کر سب کیلئے قابل قبول آپشن تلاش کریں گے۔ مسئلہ 24 سے 48 گھنٹوں میں حل کرلیا جائے گا۔ اس عمل میں دو سے تین دوست بورڈز بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ ابتدائی اجلاس میں شیڈول پر اتفاق رائے حاصل نہیں کیا جاسکا ۔ کہا جارہا ہے کہ پاکستان کوئی بھی آپشن اپنی شرائط کے بغیر تسلیم نہیں کرے گا۔پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اجلاس میں شریک تھے جبکہ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے آن لائن شرکت کی۔ جے شاہ یکم دسمبر کو آئی سی سی چیئرمین کا سنبھالیں گے ۔ ہفتے کو پاکستان اور بھارت کے بورڈ حکام اپنی حکومت سے ہونے والی مشاورت کے بارے میں رپورٹ دیں گے۔
کراچی سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آ ئی نے 14دسمبر کی کال جنرل فیض کے ٹرائل کو مدنظر رکھ کر دی پی ٹی...
اسلام آباد صدرمملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔ قومی اسمبلی کا...
کراچی ٹرمپ کا فاکس نیوز سے نیا انتخاب 13 سال کی عمر میں باپ کو قتل کرنے والی ڈاکٹر نیشیوات ہیں، ٹرمپ نے انہیں...
کراچی چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی نےکہا ہے کہ مدارس کے معاملے کو سیاست کی نذر نہیں ہونا...
اسلام آ باد سوشل میڈیا پر ریاست اور ریاستی اداروں کےخلاف شرانگیزی پھیلانے کےالزام پر مزیدسات ملزمان کےخلاف...
مریمری میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ، آئندہ 24 گھنٹوں تک مزید بارش و برفباری کے امکانات ہیں جس سے ٹریفک...
اسلام آ بادوزیراعظم شہباز شریف نےبیرون ملک5اہم تعیناتیوں کوامتحان سےاستشنی دےدیا ہےWTOجنیوا میں...
اسلام آباد نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ٹیلی فونک رابطہ...