پاکستان فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا،وزیر اعظم

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کی آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے جائز جدوجہد کی پر عزم طریقے سے حمایت جاری رکھے گا،عالمی برادری فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کو فوری طور پر روکنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کرے،غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی جائے۔