کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ “میں گفتگو کرتےہوئے ترجمان بشریٰ بی بی،مشال یوسف زئی نے کہا کہ بانی نے کہا تھا ڈی چوک ہی پہنچنا۔بانی نے پیغام دیا تو بشریٰ بی بی کسی اور کی بات کیسے مانتیں،بشریٰ بی بی کو نہیں پتہ تھا کہ بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف مذاکرات کے لئے کیسے پہنچے،بشریٰ بی بی خود بانی پی ٹی آئی سے سنگجانی پر دھرنے کا سننا چاہتی تھیں ،سیکریٹر ی اطلاعات پی ٹی آئی، شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ڈی چوک اسلام آباد میں جتنی ہلاکتیں ہوئی ہیں اس کی ایف آئی آر وزیراعظم اور وزراپر ہونی چاہئے،اگر ماڈل ٹاؤن میں کارروائی ہوجاتی تو یہ دوسرا قدم نہ اٹھاتے، مشیر وزیراعظم سیاسی امور، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دارالحکومت پر مسلح ہوکر حملہ کرنا کیا جرم نہیں؟ اسلام آباد میں چڑھائی کی گئی، مسلح جتھے میں20 ہزار کے قریب لوگ تھے۔اسلام آباد میں مسلح جتھوں کے ذریعہ چڑھائی کی گئی۔ مسلح افراد کس مقصد کے لئے آئے تھے، جہاں روکا گیا وہاں انہوں نے فائرنگ کی۔ترجمان بشریٰ بی بی،مشال یوسف زئی نے کہا کہ بانی نے کہا تھا ڈی چوک ہی پہنچنا۔بانی نے پیغام دیا تو بشریٰ بی بی کسی اور کی بات کیسے مانتیں۔بشریٰ بی بی تک بیرسٹر گوہر کا پیغام پہنچایا گیا۔پیغام تھا بانی سنگجانی میں دھرنے پر راضی ہیں۔بشریٰ بی بی نے کہا میری بانی سے بات کرائیں۔بانی کہہ دیں تو وہ مان جائیں گی۔بیرسٹر گوہر سے بات ہوسکتی تھی تو بشریٰ بی بی سے بھی ممکن تھی۔ بشریٰ بی بی احتجاج سے جانا نہیں چاہتی تھیں۔گاڑ ی پر کیمیکل پھینکا جس سے شیشہ دھندلا ہوگیا۔اس لئے بشریٰ بی بی کو گاڑی بدلنی پڑی۔بشریٰ بی بی نے کہا بانی کا حکم ہے ڈی چوک پہنچنا ہے۔مشال یوسف زئی نے مزید کہا کہ احتجاج سے واپسی کے بعد بشریٰ بی بی نے ابھی تک کسی سے کوئی ملاقات نہیں کی۔ بشریٰ بی بی نے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کی، یہ سب پروپیگنڈا ہے۔مریم وٹو اپنی بہن کے ساتھ نہیں ہیں، میں گراؤنڈ پر ہوں اس لئے درست کہہ رہی ہوں۔
برسلز یورپی یونین میں اسرائیل سے دوطرفہ معاہدے ختم کرنے پر غور شروع ہوگیا۔یورپی میڈیا کے مطابق اسپین،...
کراچی بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے صدر ملی کارجن کھڑکے نے۔ گزشتہ روز نہایت متنازع بیان دیتے ہوئے وزیر...
کوئٹہبلوچستان حکومت نے تعلیمی شعبے میں اصلاحات اور جدیدیت کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے صوبے میں پہلی...
کوئٹہگورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ، اظہار رائے کی...
کراچی ایران اور پوپ تنازع، بیشتر امریکیوں نے ٹرمپ کی ذہنی حالت پر سوال اٹھادیا ، صرف 26فیصد نے متوازن مزاج...
کراچی تاریخی تبدیلی،جاپان نے مہلک ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی ختم کردی۔ جاپان پہلی بار مہلک ہتھیار فروخت...
کراچی صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی اور سندھ کی سیاسی صورتحال،...
مری ،اسلام آباد مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی میدان ہو یا دفاع‘ ہم نے بہترین...