سیاست ‘ادارے یرغمال اورآمریت کی صورتحال ہے‘ڈاکٹرمالک

30 نومبر ، 2024

کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی کی قرار داد اور اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ پی ٹی آئی سے اختلاف سہی لیکن یہ غیر آئینی عمل ہے جس کی مخالفت کرتے ہیں اور اس گناہ میں بالکل بھی شامل نہیںہونگے ملک کو کہاں لے جایا جا رہا ہے اس وقت سیاست اور ادارے ہائی جیک ہےآئین کی کسی کو پرواہ نہیں آمریت کی صورت حال ہےہم جمہوری قوتوں کے ساتھ ملکر مزاحمت کرینگےسابق وزیر اعلیٰ نے تاریخی حوالے دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کیمونسٹ پارٹی آف پاکستان اور عظیم سیاسی جماعت نیشنل عوامی پارٹی پر پابندی لگاکر کیا کچھ پایا سوائے تاریخ میں رسوائی کےسوچا بھی نہیں تھا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں عوامی جماعتوں پر پابندی لگائیں گئیںبڑی تکلیف ہورہی ہے کہ صدر زرداری بلاول بھٹو زرداری میاں نواز شریف اور شہباز شریف یہ کام بلوچستان اسمبلی سے کرا رہے ہیں جہاں کے اکابرین نے 20 سال جمہوریت کے لیے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی انہوں نے کہا کہ ان جماعتوں کے ساتھ مل کر جمہوریت کی استحکام آئین کی حکمرانی پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی چاہے ایوب خان کے زمانے کے اتحاد ہو یا اس کے بعد کے ہونے والے تمام اتحادوں میں قید کاٹی اور سختیاں برداشت کیں۔