انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں استحکام

30 نومبر ، 2024

کراچی(نمائندہ جنگ) کرنسی مارکیٹ ، جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ڈالر کی قیمت278.05روپے رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کا معمولی اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت 279.09 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت 41 پیسے کے اضافے سے 294.30 روپے ہو گئی 1.29روپے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 354.17 روپے ہو گئی۔