اسلام آباد، راولپنڈی (نمائندہ جنگ ) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا ءکی اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ ہو سکی ،جیل انتظامیہ نے واضح کیا کہ ملزم جسمانی ریمانڈ پر تھانہ نیو ٹائون پولیس کی تحویل میں ہے ، لہٰذا جیل انتظامیہ ملاقات کرانے کی مجاز نہیں ،ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی کے وکلاء فیصل چوہدری اور فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست دی تھی ، عدالت نے اڈیالہ ل جیل سپرنٹنڈنٹ کو ملاقات کی ہدایت دی ،عدالتی حکم لے کر ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک، غلام حسنین سنبل اور راجا متین جیل پہنچے مگر ملاقات نہ کرائی گئی ۔وکلاء نے میڈیا کو بتا یا کہ جیل انتظامیہ نے ایک نوٹیفکیشن دکھایا جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی کسٹڈی پولیس کے پاس ہے مقدمہ کے تفتیشی افسر راشد کیانی سے رابطہ کیا گیا مگرانہوں نے ملاقات سے گریز کیا۔
کراچی سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آ ئی نے 14دسمبر کی کال جنرل فیض کے ٹرائل کو مدنظر رکھ کر دی پی ٹی...
اسلام آباد صدرمملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔ قومی اسمبلی کا...
کراچی ٹرمپ کا فاکس نیوز سے نیا انتخاب 13 سال کی عمر میں باپ کو قتل کرنے والی ڈاکٹر نیشیوات ہیں، ٹرمپ نے انہیں...
کراچی چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی نےکہا ہے کہ مدارس کے معاملے کو سیاست کی نذر نہیں ہونا...
اسلام آ باد سوشل میڈیا پر ریاست اور ریاستی اداروں کےخلاف شرانگیزی پھیلانے کےالزام پر مزیدسات ملزمان کےخلاف...
مریمری میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ، آئندہ 24 گھنٹوں تک مزید بارش و برفباری کے امکانات ہیں جس سے ٹریفک...
اسلام آ بادوزیراعظم شہباز شریف نےبیرون ملک5اہم تعیناتیوں کوامتحان سےاستشنی دےدیا ہےWTOجنیوا میں...
اسلام آباد نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ٹیلی فونک رابطہ...