برطانوی پارلیمنٹ میں شدید بیماروں کو موت کا انتخاب کرنے کا بل منظور

30 نومبر ، 2024

کراچی(نیوزڈیسک)شدید بیمار افراد کو موت کا انتخاب کرنے کے بل پر برطانوی پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوئی۔ 330اراکین نے بل کے حق میں اور275نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت موت کے انتخاب کے بل میں غیر جانبدار رہی، اراکین نے مرضی سے ووٹ ڈالا۔ پارلیمنٹ میں پرائیوٹ بل کو لیبر رکن پارلیمنٹ کم لیڈ بیٹر نے پیش کیا تھا۔ یہ بل اب کمیٹی کی سطح پر جائے گا جہاں اراکین اس میں ترامیم کرسکیں گے۔ بل، پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز سے منظوری کے بعد ہی قانون بن سکے گا۔