10 برس قبل فون چوری کا جھوٹا دعویٰ برطانوی وزیر کو مستعفی ہونا پڑا

30 نومبر ، 2024

کراچی(نیوزڈیسک)برطانیہ کی وزیر ٹرانسپورٹ لوئس ہیگ کو دس سال قبل کی گئی ایک معمولی سی غلطی کی وجہ سے محض 3ماہ بعد وزارت کے عہدے سے مستعفی ہونا پڑ گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دس برس قبل 2013 میں لوئس ہیگ نے اپنا دفتری موبائل فون چوری ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔بعد ازاں لوئس ہیگ کو موبائل فون مل گیا اور انھوں نے پولیس کو بتائے بغیر فون استعمال کرنا شروع کردیا۔جب پولیس کو اس کا علم ہوا تو لوئس ہیگ کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا جہاں انھوں نے غلط بیانی اور دھوکہ دہی کے جرم کا اعتراف کرلیا تھا۔