اسرائیل نے فلسطینی بینکوں کی لائف لائن میں ایک سال کی توسیع کردی

30 نومبر ، 2024

مقبوضہ بیت المقدس(اے ایف پی) اسرائیل نے اسرائیلی بینکوں کو فلسطینیوں کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دینے میں ایک سال کی توسیع کر دی، جس کی مدت ختم ہونے سے چند روز قبل تک فلسطینیوں کے مالیاتی اداروں کو مفلوج کرنے کا خطرہ تھا۔انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ بیزلیلسموٹریچ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس توسیع کی منظوری جمعرات کو سکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے دوران دی گئی ،اس چھوٹ کی میعادرواں ماہ کے آخر میںختم ہونے والی تھی۔