کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے جو جمہوری نظام پر یقین رکھتی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور عوامی خدمت ہے جس پر وہ پوری طرح سے عمل پیرا ہے انہوں نے تمام ڈویژنل ڈسٹرکٹ اور تحصیل تنظیموں کو ہدایت کی ہیں کہ وہ پارٹی کا 57واں یوم تاسیس انتہائی عقیدت و احترام اور نظریاتی جوش و جذبے سے 30 نومبر کو صوبہ بھر میں منانے کی تقریبات کیلئے اپنی تنظیموں کے اجلاس منعقد کرے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پیپلز پارٹی کا رشتہ بہت گہرا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے جو پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے پارٹی کا منشور ہے کہ پارٹی کا ہر کارکن پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، دختر مشرق بینظیر بھٹو شہیدکے قومی و عالمی خدمات کو سراہا جائے اور صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آئین قانون کی حکمرانی جمہوریت کے استحکام کے لئے خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے۔
اسلام آباد افغان ووزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔انہیں خواتین کی تعلیم پر...
دبئی صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی اپنی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے تینوں بیٹیوں کے ساتھ تصویر وائرل...
پشاورپشاور میں مسجد کے باہر ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے عالم دین مفتی منیر شاکر شہید ہوگئے۔پولیس کے...
اسلام آباد حکومت نے بجلی صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنےکا فیصلہ کیاہےجس سے بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں جنید اکبر اور دیگر کی بانی عمران خان سے...
کوئٹہوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کرانی روڈ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا...
کراچیداعش عراق و شام کے سربراہ عبداللّٰہ مکی المعروف ابو خدیجہ کو عراق میں ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ امریکا...
اسلام آباد کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے تحت صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینٹ کو صدر مملکت ہی لکھا...