یورپین پارلیمنٹ ، آئندہ 5سال کیلئے نئے یورپین کمشنرز کی توثیق

30 نومبر ، 2024

برسلز(آئی این پی ) یورپین پارلیمنٹ نے اسکروٹنی کا عمل مکمل کرنے کے بعد آئندہ 5 سال کے لیے نئے یورپین کمشنرز کی توثیق کردی۔اس حوالے سے یورپین پارلیمنٹ کے اسٹراسبرگ میں جاری اجلاس کے دوران رائے شماری ہوئی۔ جس میں 720 ارکان میں سے 370 ارکان نے یورپین کمیشن کی دوسری مرتبہ منتخب ہونے والی صدر ارسلا واندرلین کی جانب سے پیش کردہ کمشنرز کے حق میں ووٹ دے دیا۔