ٹک ٹاک صارفین ہوشیار، بیوٹی فلٹر کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ

30 نومبر ، 2024

بیجنگ(این این آئی )دنیا بھر میں مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کرنے کیلیے شوقیہ صارفین مختلف انداز اختیار کرتے ہیں جن میں تصاویر کو فلٹر کرنا بھی شامل ہے مگر اب ٹک ٹاک انتظامیہ نے بیوٹی فلٹر کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد 18 سال سے کم عمر صارفین بیوٹی فلٹرز کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک ترجمان نے بتایاکہ آنے والے ہفتوں میں 18سال سے کم عمر صارفین کو شخصیت بدل دینے والے ایفیکٹس کے استعمال سے روک دیا جائے گا۔