بھارتی سپریم کورٹ کا تاریخی شاہی عیدگاہ مسجدکا سروے روکنے کا حکم

30 نومبر ، 2024

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی سپریم کورٹ نے مسجد کمیٹی کی درخواست پر ریاست اترپردیش میں مغلیہ دور کی تاریخی مسجد کے مندر ہونے کے دعوے پر ہونے والا آرکیالوجیکل سروے کو روکنے حکم دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے سنبھل میں واقع شاہی عیدگاہ مسجد کی انتظامی کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے کے لیے الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔عدالت نے یہ حکم بھی دیا کہ 8 جنوری کو ہونے والی ٹرائل کورٹ کی سماعت اور کوئی بھی کارروائی اس وقت تک آگے نہیں بڑھے گی جب تک الہ آباد ہائی کورٹ کیس کا جائزہ نہیں لے لیتی۔چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ نے کہا کہ امن اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔