سعودی عرب کی اسرائیل سے تعلقات پر امریکی دفاعی معاہدے کی جستجو ترک

30 نومبر ، 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)دو سعودی اور چار مغربی حکام نے بتایا کہ سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے بدلے میں امریکہ کے ساتھ دفاعی معاہدے کی جستجو ترک کر دی ہے اور اب وہ زیادہ معمول کے فوجی تعاون کے معاہدے پر زور دے رہا ہے۔رواں سال کےاوائل میں ایک وسیع پیمانے پر باہمی سلامتی کے معاہدے کے حصول کی کوشش میں سعودی عرب نے فلسطینی ریاست کے بارے میں اپنا موقف نرم کرتے ہوئے امریکہ کو بتایا کہ اسرائیل کی طرف سے دو ریاستی حل کے لیے عوامی عزم خلیجی ریاست کوتعلقات معمول پر لانے کے لیے کافی ہو سکتا ہے۔