کراچی/اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر/ نمائندہ جنگ )یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی یورپ کے لیے عائد پروازوں پر پابندی ختم کردی‘ ایاسا کا اجازت نامہ قومی ائیرلائن انتظامیہ کو موصول ہوگیا۔ ایاسانے نجی ایئر لائن ایئر بلیو کو بھی ٹی سی او( تھرڈکنٹری آپریٹرز) اتھورائزیشن جاری کردیا ۔ ایاساترجمان نے جمعہ کو جاری بیان میںکہاہے کہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی صلاحیتوں پر اعتماد مکمل بحال ہوگیا ہے جبکہ پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے پاکستانی حکام کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ویلڈن کہا‘یورپی سفیر کا کہناتھاکہ پروازیں معطل کرنے کی طرح پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ بھی سیاسی نہیں بلکہ تکنیکی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق گزشتہ 4 سال کی انتھک محنت کے بعد یہ اہم سنگ میل عبور کیاہے‘ قومی ایئرلائن کی انتظامیہ ایاسا اور ان کے قوانین اور ضابطوں پر مکمل عمل پیرا رہے گی ‘ سب سے پہلے پیرس کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی اوریہ آپریشن چند ہفتوں میں شروع ہوجائے گا‘اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہناہے کہ آج تاریخی دن ہے’پابندی اٹھنے سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں بھی آسانی ہوگی‘یورپ کیلئے پی آئی اے کا فضائی آپریشن جلد بحال ہوجائے گا‘ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پابندی ختم ہونے پر وزیر ہوا بازی خواجہ آصف اور ان کی پوری ایوی ایشن/پی آئی اے ٹیم کوخصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ خاموشی سے محنت کرو‘ تمہاری کامیابی خودبولے گی‘الحمدللہ پاکستان کے لئے بڑی خوشخبری اورقوم کے لیے قابل فخر لمحہ ہے‘پابندی اٹھنے سے پی آئی اے کی ساکھ مستحکم ہو گی اور اسے مالی طور پر بھی فائدہ ہو گا،یہ پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کا مظہر ہے‘اس سے یورپ میں رہنے والے پاکستانیوں کے لئے ہوائی سفر میں آسانی پیدا ہو گی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایاسا نے اپنے مکتوب میں وزارت ہوابازی اور پی آئی اے انتظامیہ کو قومی ایئرلائن پر پابندی ہٹانے کے فیصلے سے باضابطہ طورپرآگاہ کردیا ہے‘ایاسا کی جانب سے پی آئی اے کی ٹیم اور انتظامیہ کو ان کے سخت ترین اسٹینڈرڈز پر پورے اترنے پر مبارک باد بھی دی ہے۔ترجمان کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات نے اس تاریخی موقع پر وزرات ہوابازی‘سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی اے ٹیم اور پوری ہوابازی کی صنعت کو ان کے بھرپور تعاون پر مبارکباد پیش کی ہے۔یہ پابندی جون 2020میں کراچی میں طیارے کے حادثے کے ایک ماہ بعد لگی تھی۔ اس حادثے کو انسانی غلطی قرار دیا گیا تھا اور الزامات لگے تھے کہ ایک تہائی پائلیٹس کے لائسنس جعلی یا مشتبہ ہیں۔ ایئرلائن پر امریکہ میں تاحال پابندی برقرار ہے۔
کراچیمحکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر 300پنک...
کراچی بنگلہ دیشی طلبہ رہنما کے قتل میں ملوث دو ملزمان بھارت میں گرفتار، مقتول عثمان ہادی بھارت کے سخت ناقد...
کوئٹہ ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، تفصیلات کے مطابق تفتان کے راستے ایران سے...
لاہور سول سروسز اکیڈمی کےپاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کیمپس میں فارسٹ، وائلڈ لائف اینڈ اینیمل ویلفیئر سوسائٹی...
ریاض خلیجی ریاستوں کو زمینی خوراک کی ترسیل کیلئے سعودی عرب پر انحصار کا سامنا ہو سکتا ہے،تفصیلات کے مطابق...
اسلام آبادوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نےا فغان طالبان کے نقصانات کی تازہ ترین رپورٹ جاری کردی...
کراچی نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن بھی ملک چھوڑ گئیں، تارکین وطن میں اضافہ، بڑھتی مہنگائی اور...
کراچی پاکستان رینجرز سندھ ہیڈ کوارٹر نے بڑے پیمانے پر اہلکاروں کی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجموعی...