کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کرکٹ بورڈ کی انا پرستی اور پاکستان کے ٹھو س اصولی موقف کے سبب پاکستان میں آئندہ فروی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے مقام اور شیڈول کے تعین سے متعلق جمعے کو ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ بے نتیجہ رہی۔ اجلاس 15 منٹ بعد ہی ہفتے تک ملتوی کردیا گیا۔ابتدائی مشاورت کے بعد طے ہوا کہ پاکستان اور بھارت آئی سی سی کے ساتھ مل کر سب کیلئے قابل قبول آپشن تلاش کریں گے۔ مسئلہ 24سے 48 گھنٹوں میں حل کرلیا جائے گا۔ اس عمل میں دو سے تین دوست بورڈز بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ ابتدائی اجلاس میں شیڈول پر اتفاق رائے حاصل نہیں کیا جاسکا ۔ کہا جارہا ہے کہ پاکستان کوئی بھی آپشن اپنی شرائط کے بغیر تسلیم نہیں کرے گا۔پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اجلاس میں شریک تھے جبکہ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے آن لائن شرکت کی۔ جے شاہ یکم دسمبر کو آئی سی سی چیئرمین کا سنبھالیں گے ۔ ہفتے کو پاکستان اور بھارت کے بورڈ حکام اپنی حکومت سے ہونے والی مشاورت کے بارے میں رپورٹ دیں گے۔ پاکستان نہ آنے کے حوالے سے بھارتی ڈھٹائی کے باعث آئی سی سی مقابلوں کے مقام اور شیڈول کو حتمی شکل دینے میں ناکام ہے، جمعے کو فریقین کی جانب سے تجاویز پیش کی گئیں، ہفتے کو تفصیلی اجلاس میں ان پر بات ہوگی۔ ہائبرڈ ماڈل پر پاکستان اپنے مؤقف پر قائم رہا، پاکستان نے بریفنگ دیتے ہوئے ٹھوس انداز میں کہا کہ ہم انتظامات تقریباً مکمل کرچکے ہیں۔
اسلام آباد ملٹری اکاوئنٹنٹ جنرل کاشف احمد نور نے پی ایم اے ڈی کے کلاس فور ملازمین کیلئے موجودہ مالی سال...
کراچی کینیڈا کے کنزرویٹو رہنما پیئر پوئیلیور نے کہا ہے کہ انہوں نے پارٹی قیادت کا انتخابات "منصفانہ اور...
اسلام آبا د وفاقی کا بینہ نے سلیکشن کمیٹی کی سفارش پراپیلٹ ٹر یبونل ان لینڈ ریونیو کے 9ممبران کی تقرری کی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے سندھ و بلوچستان کے ممبران کی...
سیئول جنوبی کوریا کی حکومت نے جنگ کے بعد کے دور میں بچوں کو بیرونِ ملک گود دینے کی مہم کے دوران پیدائش کے...
اسلام آباد فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا میں گزشتہ روز سماعت ہوئی ، نیپرا اتھارٹی...
نئی دہلیامریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کی ایک رپورٹ میں بھارت اور چین کو "ریاستی عناصر کے طور پر ایک ہی زمرے میں...
فیصل آباد فیصل آباد میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت پہلی بڑی سزا سنادی گئی۔ ملزم سوشل میڈیا پر...