کراچی (ایجنسیاں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل مسئلہ فلسطینی کے پائیدار حل کی جانب بڑھنے کا واحد راستہ ہے،پیپلز پارٹی فلسطینی عوام کے کاز اور ان کے خودمختاری کے حق کی حمایت کرتی رہے گی۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی آزادی اور خودمختاری کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیا ہے، شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے عالمی سطح پر فلسطینی حقوق کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی۔ غزہ میں جاری مظالم بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ غزہ میں فوری طور غیرمشروط جنگ بندی کا اعلان کرکے قابض فوج کو باہر نکالا جائے، غزہ میں محصورجنگ متاثر عوام کے لیے غیرمشروط طور امدادی سرگرمیاں بحال کی جائیں۔
کراچی امریکی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ایران کو دفاعی ہتھیار بھیجنے کی تیاری کررہاہے، جن میں ایئر...
اسلام آباد پاکستان میں موجود امریکہ اور ایران کے وفود نے مذاکرات سے قبل اہم میٹنگ کی ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق...
کراچیمشرق وسطی نظر انداز، امریکی خصوصی طیارے نے طویل روٹ اختیار کیا، ساڑھے 3گھنٹے تاخیر، امریکی نائب صدر ڈی...
اسلام آباد :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر...
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
کراچی ایران سے مذاکرات کے لیے پاکستان آئے امریکی وزیر خارجہ ڈی جے وینس کے خصوصی طیارے کے ساتھ میری لینڈ سے...
کراچی ایران کے دارالحکومت تہران سے رات گئے دو خصوصی طیارے تہران سے اڑان بھرنے کے بعد افغانستان کے راستے اسلام...
واشنگٹن امریکا اور ایران کے درمیان چھ ہفتوں سے جاری جنگ، جس نے توانائی کی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا اور عالمی...