کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی وزارت خارجہ نے واضح اعلان کیا ہے کہ بھارتی بورڈ کے خدشات کے پیش نظر ملکی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں جائے گی۔ جمعے کو بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کھل کر حکومت کی پوزیشن بتانے کے بجائے بی سی سی آئی کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے انہیں پاکستان میں سکیورٹی تحفظات ہیں، ایسے میں دورہ کرنا ممکن نہیں، میڈیا اس حوالے سے بی سی سی آئی کا بیان دیکھے۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات چیت چل رہی ہے ۔ آئی سی سی بھی معاملے کو سلجھانے کی کوشش کررہا ہے، بی سی سی آئی کی پوزیشن یہ ہے کہ ہم وہ کریں گے جو ہم سے حکومت کرنے کو کہے گی۔ بھارتی حکومت کے مؤقف نے بھارتی بورڈ کی پوزیشن پر سوال کھڑا کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے پہلے ہی آئی سی سی اور پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے کہ پاکستان کا سفر کرنے والے کھلاڑیوں کی حفاظتی خدشات کے پیش نظر وزارت خارجہ نے ٹیم کو پڑوسی ملک جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔
اسلام آباد گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں فضائی آلودگی کی بنیادی وجہ ہے ’’پاکستان کے سیاہ بادلوں ‘‘کے...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف پنجاب اور پاکستان کی پہلی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے دورہ چین کے لئے بیجنگ...
کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی چار روزہ سترھویں عالمی اردو کانفرنس۔جشن...
اسلام اآ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہمشیرہ کے انتقال پرافسوس کا...
کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام چار روزہ سترہویں عالمی اردو کانفرنس جشن کراچی کے عالمی...
اسلام آباد وفاقی سیکرٹری ریونیو ڈویژن اور چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو زاشد محمود لنگڑیال نے بی ایس-18 یا...
اسلام آباد وفاقی حکومت تعلیمی بورڈ ایکٹ کا ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا گیا ۔ چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ کی...
اسلام آبادعلی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی دونوں جھوٹے ہیں، ایک نے حلف لیا تھا کہ میں جب تک بانی چیئرمین کو...