اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے ،وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکر ٹری اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے 21کے افسر سید عطا ء الرحمن کو چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کے عہدے کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ۔ یہ اضافی چارج تین ماہ یا ریگولر تقرری تک کیلئے دیاگیا ۔یہ عہدہ خالی ہو نے کی وجہ سے متروکہ وقف املاک بورڈ میں متعدد کیسز زیر التوا چلے آرہے تھے۔ بریگیڈ ئر قاسم محمود چیف آف سٹاف NDMA،عبدالحمید انور فنانشل ایڈوائزر پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ واہ مقرر ، صوفی عبدالحفیظ چاچڑ کی خدمات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، محمد وقاص خان کی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو واپس ، عدنان حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر BISP سندھ ، عمر منہاس اورحافظ محمد روحیل سیکشن افسر وزارت تجارت تعینات ،جوائنٹ سیکرٹری اثاثہ جات ریکوری یونٹ، کابینہ ڈویژن عبدالحمید انور کو تبدیل کرکےفنانشل ایڈوائزر پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ واہ کینٹ مقرر کیا گیا۔عبدالحمید انور کی تقرری 4 سال یا ریٹائرمنٹ تک کیلئے کی گئی ۔بریگیڈ ئر سید قاسم محمود کو وزیر اعظم کی منظوری سےسکانمنٹ پر این ڈی ایم اے کا چیف آف سٹاف مقرر کیاگیا ۔سندھ حکومت میں تعینات سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر محمد مرید رحیمون کے ڈیپوٹیشن میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے صوفی عبدالحفیظ چاچڑ کو تبدیل کرکے ان کی خدمات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، سندھ حکومت کو واپس کی گئی ہیں۔ڈائریکٹر ایوانِ صدر اور آڈٹ اینڈ اکا ؤنٹس سروس کے گریڈ انیس کے افسر محمد وقاص خان کی خدمات آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو واپس کی گئی ہیں۔
اسلام آباد گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں فضائی آلودگی کی بنیادی وجہ ہے ’’پاکستان کے سیاہ بادلوں ‘‘کے...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف پنجاب اور پاکستان کی پہلی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے دورہ چین کے لئے بیجنگ...
کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی چار روزہ سترھویں عالمی اردو کانفرنس۔جشن...
اسلام اآ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہمشیرہ کے انتقال پرافسوس کا...
کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام چار روزہ سترہویں عالمی اردو کانفرنس جشن کراچی کے عالمی...
اسلام آباد وفاقی سیکرٹری ریونیو ڈویژن اور چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو زاشد محمود لنگڑیال نے بی ایس-18 یا...
اسلام آباد وفاقی حکومت تعلیمی بورڈ ایکٹ کا ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا گیا ۔ چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ کی...
اسلام آبادعلی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی دونوں جھوٹے ہیں، ایک نے حلف لیا تھا کہ میں جب تک بانی چیئرمین کو...