بنگلہ دیش ہائیکورٹ نے خالدہ ضیا کو بدعنوانی کے مقدمے سے بری کر دیا

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد(فاروق اقدس)بنگلہ دیش ہائیکورٹ نے نیشنلسٹ پارٹی کی صدر اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں بری کر دیا ہے۔ بدعنوانی کے الزامات میں بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے7 سال قبل انہیں 7سال کی سزا سنائی تھی اور انہیں یہ سزا ان کی بدترین اور منتقم مزاج سابقہ وزیراعظم حسینہ واجد کی عوامی لیگ کے دور حکومت میں سنائی گئی تھی۔ سات سال سزا کے ساتھ ساتھ ان پر دس لاکھ ٹکہ بنگلہ دیش کی کرنسی، (جو پاکستانی روپے میں تقریباً23لاکھ 24ہزار) جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔