سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں کا دوسرا بڑا حملہ، پنجاب پولیس نے ناکام بنا دیا

30 نومبر ، 2024

لا ہو ر (نمائندہ جنگ)پنجاب پولیس نے سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں کا تین دنوں میں دوسرا بڑا حملہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 25 دہشت گرد جدید اور بھاری اسلحہ سے شدید فائرنگ کرتے ہوئے حملہ آور ہوئے،پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز اور سی ٹی ڈی کے جوانوں نے دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔ خوارجی دہشت گرد بھاری جانی نقصان اٹھا کر فرار ہو گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔