بانی نے پیغام دیا بشریٰ بی بی کسی اور کی بات کیسے مانتیں، مشال یوسفزئی

30 نومبر ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کیساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بشریٰ بی بی،مشال یوسف زئی نے کہا کہ بانی نے کہا تھا ڈی چوک ہی پہنچنا۔بانی نے پیغام دیا تو بشریٰ بی بی کسی اور کی بات کیسے مانتیں،بشریٰ بی بی کو نہیں پتہ تھا کہ بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف مذاکرات کے لئے کیسے پہنچے،بشریٰ بی بی خود بانی پی ٹی آئی سے سنگجانی پر دھرنے کا سننا چاہتی تھیں ،سیکریٹر ی اطلاعات پی ٹی آئی، شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ڈی چوک اسلام آباد میں جتنی ہلاکتیں ہوئی ہیں اس کی ایف آئی آر وزیراعظم اور وزراپر ہونی چاہئے،اگر ماڈل ٹاؤن میں کارروائی ہوجاتی تو یہ دوسرا قدم نہ اٹھاتے، مشیر وزیراعظم سیاسی امور، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دارالحکومت پر مسلح ہوکر حملہ کرنا کیا جرم نہیں؟ اسلام آباد میں چڑھائی کی گئی، مسلح جتھے میں20 ہزار کے قریب لوگ تھے۔اسلام آباد میں مسلح جتھوں کے ذریعہ چڑھائی کی گئی۔ مسلح افراد کس مقصد کے لئے آئے تھے، جہاں روکا گیا وہاں انہوں نے فائرنگ کی۔ترجمان بشریٰ بی بی،مشال یوسف زئی نے کہا کہ بانی نے کہا تھا ڈی چوک ہی پہنچنا۔بانی نے پیغام دیا تو بشریٰ بی بی کسی اور کی بات کیسے مانتیں۔بشریٰ بی بی تک بیرسٹر گوہر کا پیغام پہنچایا گیا۔پیغام تھا بانی سنگجانی میں دھرنے پر راضی ہیں۔بشریٰ بی بی نے کہا میری بانی سے بات کرائیں۔بانی کہہ دیں تو وہ مان جائیں گی۔بیرسٹر گوہر سے بات ہوسکتی تھی تو بشریٰ بی بی سے بھی ممکن تھی۔ بشریٰ بی بی احتجاج سے جانا نہیں چاہتی تھیں۔گاڑ ی پر کیمیکل پھینکا جس سے شیشہ دھندلا ہوگیا۔اس لئے بشریٰ بی بی کو گاڑی بدلنی پڑی۔بشریٰ بی بی نے کہا بانی کا حکم ہے ڈی چوک پہنچنا ہے۔مشال یوسف زئی نے مزید کہا کہ احتجاج سے واپسی کے بعد بشریٰ بی بی نے ابھی تک کسی سے کوئی ملاقات نہیں کی۔ بشریٰ بی بی نے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کی، یہ سب پروپیگنڈا ہے۔مریم وٹو اپنی بہن کے ساتھ نہیں ہیں، میں گراؤنڈ پر ہوں اس لئے درست کہہ رہی ہوں۔ بشریٰ بی بی سے بھگدڑ میں رابطہ منقطع ہوا،2 دن بعد ملاقات ہوئی۔ بشریٰ بی بی کی گاڑی پر سیدھی گولیاں برسائی گئیں۔بشریٰ بی بی کی گاڑی کے فرنٹ اسکرین پر کیمیکل پھینکا گیا ، کچھ نظر نہیں آرہا تھا۔ گاڑی تبدیل کرنے والی ویڈیو میں بشریٰ بی بی ہی ہیں۔بشریٰ بی بی کو کہا گیا آپ کو واپس دھرنے میں لے کر جائیں گے مگر مانسہرہ لے گئے۔بشریٰ بی بی کو نہیں پتہ تھا کہ بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف مذاکرات کے لئے کیسے پہنچے۔بشریٰ بی بی نے کہا بانی نے مجھے امانت کے طو ر پر اپنا پلان دیا ہے۔بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی نے ہی کہا تھا ڈی چوک جانا ہے۔بشریٰ بی بی کے ساتھ میں سنگجانی کے مقام پر تھی۔ہمیں پتہ چلا بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی کے مقام پر رکنے کا کہا ہے۔بشریٰ بی بی نے کہامجھ سے بانی کی براہ راست بات کروادیں تو ہم ایک انچ آگے نہیں بڑھیں گے۔بشریٰ بی بی خود بانی پی ٹی آئی سے سنگجانی پر دھرنے کا سننا چاہتی تھیں۔