بشریٰ بی بی ڈی چوک آکر خان کیلئے جان دینے کو تیار تھیں، فیصل واوڈا

30 نومبر ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واوڈا نےکہا ہے کہ میں نے کہا تھا بشریٰ بی بی پارٹی میں سیاست او ر قبضہ کریں گی۔ بانی چور اور بے ایمان نہیں تھے،بشریٰ بی بی سے شادی کے بعد ایسے ہوگئے،بشریٰ بی بی ڈی چوک آکرخان کے لئے جان دینے کو تیار تھیں ،سب سے پہلے گنڈا پور اور بشریٰ بی بی بھاگے، اگر بیگم جاکر بانی کوکچھ کھلا پلا دیں تو ریاست ذمہ دار نہیں ہوگی۔بانی پی ٹی آئی کو بچانے کے لئے ان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرائیں،میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک دھرنے میں ناکامی کے بعد تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیا رکرتے جارہے ہیں۔پارٹی کی کو رکمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے اجلاسوں میں ناکامی کے کرداروں کا تعین کیا جارہا ہے ۔ استعفے سامنے آرہے ہیں، استعفوں کی غیر معمولی وجوہات سامنے آرہی ہیں۔سابق وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واوڈا نےکہا کہ میں نے کہا تھا بشریٰ بی بی پارٹی میں سیاست او ر قبضہ کریں گی۔ بانی چور اور بے ایمان نہیں تھے،بشریٰ بی بی سے شادی کے بعد ایسے ہوگئے۔میرا بانی پی ٹی آئی سے سیاست میں اختلاف ہوا مجھے نکا ل دیا میرا پیار تو ختم نہیں کرسکتے۔گوگی گینگ کے تحت جتنے کام ہوئے وہ سب کے سامنے ہیں۔بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر نے ہماری حکومت میں اربوں روپے کمائے۔یہ سات عورتوں کا گینگ ہے۔تباہی اب بانی پی ٹی آئی کی موت کی تباہی بننے جارہی ہے۔میں بانی پی ٹی آئی کو مرنے نہیں دوں گا۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی موت کے اوپر پچاس سال سیاست کرنی ہے۔میں نے کہا تھا جو ڈیل کے تحت رہا ہوئے وہ واپس اندر بھی جائیں گے۔بشریٰ بی بی ڈی چوک آکرخان کے لئے جان دینے کو تیار تھیں ،سب سے پہلے گنڈا پور اور بشریٰ بی بی بھاگے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج آگئی کہ بشریٰ بی بی ٹہلتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ رہی ہیں۔جب انسان خود کو لیڈر سمجھنے لگتا ہے تو اپنی چالوں میں خود پھنس جاتا ہے۔فائنل کال سے بانی پی ٹی آئی کو کیا ملا۔ اگر بیگم جاکر بانی کوکچھ کھلا پلا دیں تو ریاست ذمہ دار نہیں ہوگی۔بانی پی ٹی آئی کو بچانے کے لئے ان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرائیں۔بانی پی ٹی آئی کی تباہی ان کی بہنیں تو نہیں کریں گی نہ میں نے ان پر الزام لگایا۔پہلے کہا گیا بشریٰ بی بی کی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوا، اب کیمیکل کی بات آگئی۔یہ بھی پی ٹی آئی پاکستان بن جائے گی،نظریاتی اور حقیقی بن جائے گی۔ بشریٰ بی بی نے بانی کے قریبی لوگوں کو ان سے الگ کردیا۔