راولپنڈی (ساجد چوہدری) پاکستان ملٹری اکاونٹس ڈیپارٹمنٹ (پی ایم اے ڈی )کے ملک بھر میں کام کرنے والے گریڈ 1 سے 15 تک کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو بھی فوجی ہسپتالوں میں آؤٹ ڈور میڈیکل سہولت کی فراہمی کی منظوری دیدی گئی ، منظوری جی ایچ کیو کی اے جی برانچ نے دی ، ا ذرائع کے مطابق ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے انڈورس کے لیے کیس وزارت دفاع کو بھجوا دیا ، اس سے قبل آؤٹ ڈور میڈیکل ٹریٹمنٹ کی سہولت صرف گریڈ 16 اور اس سے اوپر گریڈ کے افسران کو میسر ہے جبکہ ان ڈور میڈیکل فیسیلٹی تمام ملازمین کو حاصل ہے، موجودہ ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کاشف احمد نور کی کوششوں سے اب گریڈ 1 سے 15 تک کے اپنے ملازمین کو بھی آؤٹ ڈور میڈیکل ٹریٹمنٹ کی سہولت کی منظوری مل گئی ہے ، ملٹری اکاونٹنٹ جنرل کی ہدایت پر اسسٹنٹ ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل (ایڈمن) کی طرف سے سرجن جنرل ڈی جی ایم ایس (آئی ایس) ، اے جی برانچ جی ایچ کیو راولپنڈی کوایک خط لکھا گیا تھا ۔
اسلام آباد گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں فضائی آلودگی کی بنیادی وجہ ہے ’’پاکستان کے سیاہ بادلوں ‘‘کے...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف پنجاب اور پاکستان کی پہلی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے دورہ چین کے لئے بیجنگ...
کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی چار روزہ سترھویں عالمی اردو کانفرنس۔جشن...
اسلام اآ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہمشیرہ کے انتقال پرافسوس کا...
کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام چار روزہ سترہویں عالمی اردو کانفرنس جشن کراچی کے عالمی...
اسلام آباد وفاقی سیکرٹری ریونیو ڈویژن اور چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو زاشد محمود لنگڑیال نے بی ایس-18 یا...
اسلام آباد وفاقی حکومت تعلیمی بورڈ ایکٹ کا ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا گیا ۔ چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ کی...
اسلام آبادعلی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی دونوں جھوٹے ہیں، ایک نے حلف لیا تھا کہ میں جب تک بانی چیئرمین کو...