نوجوانوں کیلئے اچھی خبر، ایف پی ایس سی نے بھرتی کا اعلان کردیا

30 نومبر ، 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) سرکاری افسر بننے کے خواہشمند تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ایئر پورٹس سیکورٹی فورس، کسٹمز، وزارتِ دفاع اور سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں گریڈ 16 سے 18 کی مختلف آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کر دیا ہے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نےوزارتِ ہوابازی کے تحت ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس میں گریڈ 16 کی انسپکٹر کی آسامیوں، ریونیو ڈویژن، ایف بی آر کے تحت انسپکٹر کسٹمز/انٹیلیجنس آفیسر کی گریڈ 16کی آسامیوں، وزارتِ دفاع کے تحت سویلین اسٹور آفیسر، کورپس آف ای ایم ای کی گریڈ 17کی آسامیوں، وزارتِ دفاع کے تحت فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (کینٹس/گیریژنز) ڈائریکٹوریٹ کے تحت لائبریرین (فیمیل) کی گریڈ 16 کی اسامیوں، وزارتِ دفاع کے تحت نیول ہیڈ کوارٹرز کی گریڈ 17کی جونیئر سائنٹیفک آفیسر کی اسامیوں اور گریڈ 16 کی اسسٹنٹ مینیجر پرسونل اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نیول ہیڈ کوارٹرز کی اسامیوں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں گریڈ 17کی اسٹاف ویلفیئر آفیسر، انسٹرکٹر (انگریزی) اور گریڈ 18کی ڈپٹی ڈائریکٹر کی اسامیوں پر بھرتی کیلئے در خواستیں طلب کر لی ہیں۔