پشاور(نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر کسی کے باپ میں جرات ہے تو صوبہ میں گورنر راج لگا کر دیکھ لیں ، حکمت عملی تیار ،حکومت اور کرسی کی پروا نہیں ،اس مرتبہ اسلحہ لیکر آئیں گے،عمران خان کی جلد از جلد رہائی چاہتے ہیں، بشریٰ بیگم اور مجھے قتل اور اغوا کرنے کی کوشش کی گئی ،اس مرتبہ اسلحہ لیکر آئیں گے، گولی کا جواب گولی سے دیں گے ، ہم جلد از جلد عمران خان کی رہائی چاہتے ہیں، ہماری اگلی حکمت عملی تیار ہے ، حکومت اور کرسی کی پروا نہیں، اس مرتبہ عمران خان سے بھی درخواست ہے کہ احتجاج کیلئے پرامن کا لفظ نہ کہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت فوج بلاکر ہمارے خلاف کارروائی کی، بھٹو کے دور میں انار کلی بھی ایسی فائرنگ ہوئی اس طرح لیگ ن نے ماڈل ٹاون میں یہ کام کیا ،ہم اپنے بے گناہ لیڈر عمران خان کے لئے نکلے تھے مگر ہمارے پر امن احتجاج پر گولیاں بر سائی گئیں ،یہ پوری قوم اور دنیا نے دیکھا کہ ایک لیڈر کے لئے گولیاں بر سانے اور تشدد کے باوجود کثیر تعداد میں لوگ نکلے ایسا کبھی کسی قید لیڈر کیلئے نہیں ہوا ، ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، اگر گولیاں چلانے والوں کے بچوں پر ایسی گولیاں چلائی گئیں تو ان کی خواتین پر کیا گزرے گی جنہوں نے ہمیں درد دیا ،خدا ان کو ایسی تکلیف دے ،انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اس دن سے ڈریں جب ہم بھی اسلحہ اٹھالیں گے ۔
اسلام آباد گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں فضائی آلودگی کی بنیادی وجہ ہے ’’پاکستان کے سیاہ بادلوں ‘‘کے...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف پنجاب اور پاکستان کی پہلی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے دورہ چین کے لئے بیجنگ...
کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی چار روزہ سترھویں عالمی اردو کانفرنس۔جشن...
اسلام اآ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہمشیرہ کے انتقال پرافسوس کا...
کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام چار روزہ سترہویں عالمی اردو کانفرنس جشن کراچی کے عالمی...
اسلام آباد وفاقی سیکرٹری ریونیو ڈویژن اور چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو زاشد محمود لنگڑیال نے بی ایس-18 یا...
اسلام آباد وفاقی حکومت تعلیمی بورڈ ایکٹ کا ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا گیا ۔ چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ کی...
اسلام آبادعلی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی دونوں جھوٹے ہیں، ایک نے حلف لیا تھا کہ میں جب تک بانی چیئرمین کو...