وی پی این رجسٹریشن کروانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا امکان

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد(آئی این پی )ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کروانے کی 30نومبر کی ڈیڈلائن میں توسیع کا امکان ہے۔اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے وزارت داخلہ سے تاریخ بڑھانے کی درخواست کر دی۔ذرائع پی ٹی اے کے مطابق وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ بڑھانے کا اختیار وزارت داخلہ کا ہے، ڈیڈلائن قریب آنے کے باعث یومیہ 200سے زائد وی پی اینز کی رجسٹریشن کی جارہی ہے۔