اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر (این سی ٹی سی) پبی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان اور چین مشترکہ واریئر آٹھویں عسکری مشقوں کے شرکا ءسے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر کو مشقوں کے سکوپ اور ان کے منعقد کیے جانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے سپہ سالار نے مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے والے شرکا سے گفتگو بھی کی اور مشترکہ مشقوں کے دوران بہترین پیشہ ورانہ اور بہترین کارکردگی پر شرکا کو سراہا، پاکستان اور چین مشترکہ واریر 8 مشقوں کا انعقاد 19 نومبر کو کیا گیا تھا، 3 ہفتوں تک جاری رہنے والی یہ آٹھویں جوائنٹ مشقیں دو طرفہ بنیادوں پر سالانہ منعقد کی جاتی ہیں، نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم پبی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔
اسلام آباد گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں فضائی آلودگی کی بنیادی وجہ ہے ’’پاکستان کے سیاہ بادلوں ‘‘کے...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف پنجاب اور پاکستان کی پہلی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے دورہ چین کے لئے بیجنگ...
کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی چار روزہ سترھویں عالمی اردو کانفرنس۔جشن...
اسلام اآ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہمشیرہ کے انتقال پرافسوس کا...
کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام چار روزہ سترہویں عالمی اردو کانفرنس جشن کراچی کے عالمی...
اسلام آباد وفاقی سیکرٹری ریونیو ڈویژن اور چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو زاشد محمود لنگڑیال نے بی ایس-18 یا...
اسلام آباد وفاقی حکومت تعلیمی بورڈ ایکٹ کا ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا گیا ۔ چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ کی...
اسلام آبادعلی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی دونوں جھوٹے ہیں، ایک نے حلف لیا تھا کہ میں جب تک بانی چیئرمین کو...