جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ سے 17 سال روپوشی، لاہور کے قتل کیس کا ملزم کراچی سے گرفتار، عدالت بھی حیران

30 نومبر ، 2024

لا ہو ر (نمائندہ جنگ)جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ سے خود کومردہ ظاہر کرنے والے قتل کیس کےملزم کو17سال بعدکراچی سے گرفتار کرلیا گیا، رہائی کی کہانی سن کر عدالت بھی حیران رہ گئی، تفصیلات کے مطابق ملزم عرفان عرف راجہ گجر کیخلاف 2007 میں تھانہ ہربنس پورہ میں قتل کا مقدمہ درج ہوا، تفتیشی افسر ذیشان نے ایک اطلاع پر 2022 میں ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا،ملزم کے ساتھیوں نے پولیس مقابلہ کیا اور ملزم فرار ہو گیا ، انسداد دہشتگردی عدالت میں مقابلہ میں گرفتار علی نواز عرف بھولا سمیت دیگر ملزمان کیخلاف پولیس مقابلہ کا کیس زیر سماعت ہے۔