اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا ءکی اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ ہو سکی ،جیل انتظامیہ نے واضح کیا کہ ملزم جسمانی ریمانڈ پر تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی تحویل میں ہے ، لہٰذا جیل انتظامیہ ملاقات کرانے کی مجاز نہیں ، ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی کے وکلاء فیصل چوہدری اور فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست دی تھی ، عدالت نے اڈیالہ ل جیل سپرنٹنڈنٹ کو ملاقات کی ہدایت دی ،عدالتی حکم لے کر ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک، غلام حسنین سنبل اور راجا متین جیل پہنچے مگر ملاقات نہ کرائی گئی ۔وکلاء نے میڈیا کو بتا یا کہ جیل انتظامیہ نے ایک نوٹیفکیشن دکھایا جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی کسٹڈی پولیس کے پاس ہے مقدمہ کے تفتیشی افسر راشد کیانی سے رابطہ کیا گیا مگرانہوں نے ملاقات سے گریز کیا، ۔ قبل ازیں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی سےتحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے وکلاء ملک فیصل اور غلام حسنین سنبل نے استدعا کی جیل سپرنٹنڈنٹ کو عمران خان سے ملاقات کروا نے کی ہدایت جاری کی جائے۔
اسلام آباد گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں فضائی آلودگی کی بنیادی وجہ ہے ’’پاکستان کے سیاہ بادلوں ‘‘کے...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف پنجاب اور پاکستان کی پہلی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے دورہ چین کے لئے بیجنگ...
کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی چار روزہ سترھویں عالمی اردو کانفرنس۔جشن...
اسلام اآ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہمشیرہ کے انتقال پرافسوس کا...
کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام چار روزہ سترہویں عالمی اردو کانفرنس جشن کراچی کے عالمی...
اسلام آباد وفاقی سیکرٹری ریونیو ڈویژن اور چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو زاشد محمود لنگڑیال نے بی ایس-18 یا...
اسلام آباد وفاقی حکومت تعلیمی بورڈ ایکٹ کا ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا گیا ۔ چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ کی...
اسلام آبادعلی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی دونوں جھوٹے ہیں، ایک نے حلف لیا تھا کہ میں جب تک بانی چیئرمین کو...