اے این پی نے تحریک انصاف پر پابندی کی حمایت کردی

30 نومبر ، 2024

پشاور، چاسدہ ( مانیٹرگ ڈیسک ، نمائندہ جنگ) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کی حمایت کردی۔چارسدہ میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمل ولی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی پر پابندی کو سپورٹ کرتے ہیں، پی ٹی آئی غیر جمہوری رویہ رکھتی ہے،گورنر راج مسئلے کا حل نہیں اس سے صرف انا اور ضد پوری ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی اور 24 نومبر کے واقعات پابندی کا بہترین جواز ہیں۔ایمل ولی کا کہنا تھاکہ گورنر راج مسئلے کا حل نہیں، گورنر راج سے صرف انا اور ضد پوری ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اسٹیک ہولڈرکےساتھ مشاورت کےبعدگورنر راج کافیصلہ کریں گے۔پریس کانفرنس سے خطاب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھاکہ اس وقت صوبے میں آگ لگی ہے لیکن صوبائی حکومت اسلام آباد میں آگ لگانے گئی۔انہوں نے کہا کہ امن وامان اور صوبائی حکومت متعلق تمام سیاسی پارٹیوں سےمشاورت کررہےہیں۔