کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نیپئر کے علاقے میں گذشتہ شب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد کے قتل کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقتولین کی شناخت عطا اللہ اور رہادیہ عرف ثمرین کے نام سے کی گئی ۔پولیس کے مطابق مقتولین کا آبائی تعلق باجوڑ ایجنسی سے تھا اورمقتولین نے دو سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔ مقتولین پسند کی شادی کرنے کے بعد لاہور اور پھر کراچی منتقل ہوئے ۔مقتولین نے لیاری میں ایک نجی ہوٹل میں بھی قیام کیا ۔نجی ہوٹل میں قیام کے بعد مقتولین نے نیپیئر کے علاقے میں کرائے پر مکان بھی حاصل کیا۔ گزشتہ روز مقتولین کلفٹن سی وی کے قریب شاپنگ مال سے رکشے میں سوار ہو کر لیاری آئے تھے جہاں انہیں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے گولیوں کا نشانہ بنایاگیا۔ واقعہ کا مقدمہ مقتول عطااللہ کے کزن اسفندیار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
کراچی اڈانی انٹرپرائزز کو ایران پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام پر امریکی جرمانے کا سامناہے۔ ایران سے تیل و...
لندن جرمنی میں بیٹی کو 25 برس قبل قتل کرنے کے الزام میں پاکستانی نژاد شخص گرفتار، لڑکی پر تشدد کیا گیا تھا اور...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں PTIاراکین کا انوکھا احتجاج؛ اسمبلی کے اندر اپنی اسمبلی لگا لی ،اپوزیشن لیڈر کی...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت تیز رفتار معاشی ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن پر عمل...
کراچیہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات میں وزٹنگ فیکلٹی کی تقرری، تدریسی ذمہ داریوں،...
ابوظبیعرب امارات ، شادی ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹنگ پر نئے قواعد پر غور ۔بغیر اجازت شادی ویڈیوز اور تصاویر...
راولپنڈی ایف آئی اے نے مختلف کارروائیوں میں 2انسا نی سمگلروں سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا،انسانی سمگلروں...
ابوظبیعرب امارات میں سرکاری نظام اے آئی پر منتقل کرنے کا بڑا منصوبہ منظور۔ 50 فیصد سرکاری خدمات میں...