اسلام آباد (ساجد چوہدری) وائرلیس اینڈ انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز نے وی پی اینز رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا،چیئرمین وائرلیس اینڈ انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز ایسوسی ایشن نے توسیع کیلئے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے ، خط میں کہا گیا کہ ایسوسی ایشن وی پی اینز کو ریگولیٹ کرنے کی حکومتی کوششوں کی تعریف کرتی ہے، وی پی اینز کی رجسٹریشن کا عمل آسان کرنے سے شہریوں، فری لانسرز اور کاروبار کو سہولت ہوئی ہے، پہلے سے جاری عمل میں حساس معلومات سے متعلق پائے جانے والے خدشات دور ہوئے ہیں ، خط میں کہا گیا ہے کہ فری لانسرز اور شہریوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے وی پی اینز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا ہے، ایسوسی ایشن اپنے ممبران کو وی پی اینز استعمال کا محفوظ راستہ اپنانے کی ترغیب دے رہی ہے، خط میں کہا گیا کہ وی پی اینز رجسٹریشن کے عمل سے متعلق شہریوں کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔
کراچی اڈانی انٹرپرائزز کو ایران پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام پر امریکی جرمانے کا سامناہے۔ ایران سے تیل و...
لندن جرمنی میں بیٹی کو 25 برس قبل قتل کرنے کے الزام میں پاکستانی نژاد شخص گرفتار، لڑکی پر تشدد کیا گیا تھا اور...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں PTIاراکین کا انوکھا احتجاج؛ اسمبلی کے اندر اپنی اسمبلی لگا لی ،اپوزیشن لیڈر کی...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت تیز رفتار معاشی ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن پر عمل...
کراچیہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات میں وزٹنگ فیکلٹی کی تقرری، تدریسی ذمہ داریوں،...
ابوظبیعرب امارات ، شادی ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹنگ پر نئے قواعد پر غور ۔بغیر اجازت شادی ویڈیوز اور تصاویر...
راولپنڈی ایف آئی اے نے مختلف کارروائیوں میں 2انسا نی سمگلروں سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا،انسانی سمگلروں...
ابوظبیعرب امارات میں سرکاری نظام اے آئی پر منتقل کرنے کا بڑا منصوبہ منظور۔ 50 فیصد سرکاری خدمات میں...