اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل خصوصی ڈویژن بنچ نے انسداد دہشت گردی عدالت کا جسمانی ریمانڈ کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے کہا ہے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو جوڈیشل ریمانڈ پر تصور کیا جائے۔ جمعہ کو جسمانی ریمانڈ کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرریاست علی آزاد ایمان مزاری ، ہادی علی چٹھہ اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران ساعت ریاست علی آزاد ایڈووکیٹ نے عدالتی ہدایت پر انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ پڑھا اور کہاکہ دوسرے صحافی کا بیان حلفی بھی موجود ہے ، اس بنیاد پر یہ کیس جھوٹ اور بے بنیاد کہانی پر مبنی ہے۔ دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے پٹیشن پر اعتراضات دور کر دئیے،ایمان حاضر مزاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج ہی مطیع اللہ جان کی درخواست ضمانت دائر کی جائے گی۔ دریں اثنا اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ریاست علی آزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے صحافی مطیع اللہ جان کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے حکم کو چیلنج کیا تھا ، پولیس کی جانب سے ریمانڈ کی استدعا ، خرید و فروخت اور دیگر باتیں کی گئیں۔
کراچی اڈانی انٹرپرائزز کو ایران پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام پر امریکی جرمانے کا سامناہے۔ ایران سے تیل و...
لندن جرمنی میں بیٹی کو 25 برس قبل قتل کرنے کے الزام میں پاکستانی نژاد شخص گرفتار، لڑکی پر تشدد کیا گیا تھا اور...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں PTIاراکین کا انوکھا احتجاج؛ اسمبلی کے اندر اپنی اسمبلی لگا لی ،اپوزیشن لیڈر کی...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت تیز رفتار معاشی ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن پر عمل...
کراچیہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات میں وزٹنگ فیکلٹی کی تقرری، تدریسی ذمہ داریوں،...
ابوظبیعرب امارات ، شادی ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹنگ پر نئے قواعد پر غور ۔بغیر اجازت شادی ویڈیوز اور تصاویر...
راولپنڈی ایف آئی اے نے مختلف کارروائیوں میں 2انسا نی سمگلروں سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا،انسانی سمگلروں...
ابوظبیعرب امارات میں سرکاری نظام اے آئی پر منتقل کرنے کا بڑا منصوبہ منظور۔ 50 فیصد سرکاری خدمات میں...