اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد)ایف بی آر ،گریڈ 19 کے 22افسر ان سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد،افسروں کو سنیارٹی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھجوایا جائے گا،وفاقی حکومت کے ریونیوڈویژن کے سیکرٹری چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال نے اختتام ہفتہ سرکلر (نمبر C.No.14(16)/2002-M.I) جاری کیا جس میں بی ایس-19یا مساوی گریڈ کے افسران کو 37ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے لئے نامزدگی کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ۔ یہ کورس 27 جنوری 2025 سے 16 مئی 2025 تک نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں ہوگا۔ سرکلر کے مطابق افسران کو ان کی سنیارٹی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوایا جائے گا۔ افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی تازہ ترین سالانہ میڈیکل رپورٹ بھی بورڈ میں جمع کروائیں۔ یہ سرکلر جن بائیس سینئر افسران کو بھیجا گیا ہے ان میں خیل محمد، ڈائریکٹر (OPS)، ڈائریکٹوریٹ آف آئی پی آر انفورسمنٹ (نارتھ) اسلام آباد، سلامت علی، سیکرٹری ایف بی آر (ہیڈکوارٹرز) اسلام آباد، اسماء حمید ایڈیشنل کلیکٹر، چیف کلیکٹر آف کسٹمز انفورسمنٹ (سینٹرل) لاہور (جو اس وقت 8جولائی 2025تک طویل رخصت پر ہیں)، فہد علی سیکرٹری، ایف بی آر (ہیڈ کوارٹرز) اسلام آباد، سلمان اافضال ڈومین آفیسر پاکستان سنگل ونڈو کمپنی اسلام آباد، آثر نوید ایڈیشنل کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز (ایئرپورٹس) اسلام آباد، باسط حسین ایڈیشنل کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی، ہونناک بلوچ، سیکرٹری، ایف بی آر (ہیڈکوارٹرز) اسلام آباد،واجد علی، ایڈیشنل کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف ہیڈکوارٹرزانفورسمنٹ، اسلام آباد، سعدیہ نوری، سیکرٹری، ایف بی آر (ہیڈکوارٹرز) اسلام آباد شامل ہیں ۔
کوئٹہ کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی کے کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعثدھماکے سے کان کے بیٹھ جانے سے اندر موجود 12...
کراچی جیو کے پروگرا م ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ کیا حکومت...
کراچی آرام باغ فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگ گئی، جس پر قابو پا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آرام باغ کے علاقے میں...
اسلام آباد الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی کا ریفرنس مستردکر دیا۔الیکشن...
اسلام آباد ایف بی آر نے آئندہ مالی سال 2025-26کے بجٹ اور فنانس بل کی تیاری کا آغاز کر دیا ا ور بجٹ تیار ی کے...
لاہور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 17جنوری کو ملک گیر مظاہروں اور...
لاہور مریم نواز کی جعلی تصاویر کا معاملہ، FIA تحقیقات کا آغاز، متحدہ عرب امارات کے صدراور وزیراعلیٰ پنجاب...
اسلام آباد لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ایک نئی متفرق درخواست کے ذریعے 26ویں...