اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے چیف جسٹس پاکستان سے اسلام آباد میں مظاہرین پر تشدد کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی چوک پر پرامن مظاہرین کو شہید کیا گیا، اس معاملے کی مکمل جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔ عمر ایوب خان نے ڈی چوک پر آپریشن شروع ہونے کے بعد پارٹی قیادت کے بھاگنے کے سوال پر کہا کہ میں، علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی آخری لمحات تک اسلام آباد میں موجود تھے مگر اسنائپرز کی جانب سے فائرنگ شروع ہونے کے بعد واپس جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ تین روز قبل سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد کو پی ٹی آئی مظاہرین سے خالی کرانے کیلئے آپریشن کیا تھا جس کے شروع ہوتے ہی وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ آپریشن کے باعث قیادت کے فرار ہونے پر کارکنان بھی وہاں سے بھاگ نکلے۔ بیشتر کارکنان اپنی گاڑیاں تک وہیں چھوڑ آئے۔
لاہورحال ہی میں کراچی سے منشیات کی اسمگلنگ کا وسیع نیٹ ورک چلانے کے الزام میں گرفتار ہونے والی انمول عرف پنکی...
کراچی ملک کے تمام ایئرپورٹ سے گزشتہ24گھنٹے کے دوران 399 پروازیں آپریٹ جبکہ72منسوخ کی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے...
کراچی منشیات فروش انمول پنکی کے نام سے ڈراما بنایا جائے،احمد شاہ ،منشیات فروشوں کے خلاف ڈراما بنانا وقت کی...
لاہور پنجاب میں پراسیکیوٹرز کیلئے پہلی بار پرفارمنس ریویو سسٹم قائم۔ نظام کا مقصد پراسیکیوٹرز کی کارکردگی...
کراچی جیو بابر جاوید کے ڈرامے ہمراہی میں غازی یوسف کے کردار کو شاندار پذیرائی مل رہی ہے، سوشل میڈیا پر مجھے...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان کو...
کراچی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی ایف آئی اے کے ہمراہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی...
اسلام آباد پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی جنرل باڈی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر، ہارون الرشید...