اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )پاکستان میں نیکسٹ جنریشن موبائل براڈ بینڈ سروسز کی بہتری کیلئے آئی ایم ٹی سپکیٹرم کے اجراء کےلیے آئندہ برس اپریل میں نیلامی کا عمل مکمل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، اس حوالے سے امریکی کنسلٹنٹ کمپنی این ای آراے کی جانب سے اب تک کی گئی پیشرفت کا جائزہ لیاگیا اور مختلف معاملات زیر غور لائے گئے، یہ فرم پیپرا رولز اور ای پیڈز کے تحت پی ٹی اے نے نومبر میں ہائیر کی ہےتاکہ پاکستان کی مارکیٹ کا جائزہ لیا جاسکے اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشارت کر کے پالیسی سفارشات تیار کی جائیں ،وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت رابطوں کو بہتر بنانے اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہے، آئی ایم ٹی سپیکٹرم کے اجراء کے معاملات کا جائزہ لینے کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین پی ٹی اے، سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیکرٹری وزارت قانون اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
کوئٹہ کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی کے کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعثدھماکے سے کان کے بیٹھ جانے سے اندر موجود 12...
کراچی جیو کے پروگرا م ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ کیا حکومت...
کراچی آرام باغ فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگ گئی، جس پر قابو پا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آرام باغ کے علاقے میں...
اسلام آباد الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی کا ریفرنس مستردکر دیا۔الیکشن...
اسلام آباد ایف بی آر نے آئندہ مالی سال 2025-26کے بجٹ اور فنانس بل کی تیاری کا آغاز کر دیا ا ور بجٹ تیار ی کے...
لاہور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 17جنوری کو ملک گیر مظاہروں اور...
لاہور مریم نواز کی جعلی تصاویر کا معاملہ، FIA تحقیقات کا آغاز، متحدہ عرب امارات کے صدراور وزیراعلیٰ پنجاب...
اسلام آباد لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ایک نئی متفرق درخواست کے ذریعے 26ویں...