لاہور (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج پروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے مستعفی ہونے اور جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کون لوگ ہیں جو ملکی حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی نے اسلام آباد تک کوئی گولی نہیں چلائی تو پھر آپ کیسے ان پر گولیاں چلا سکتے ہیں پی ٹی آئی پرپابندی لگانے کی بات کرنا اسمبلیوں سے قراردادیں پاس اور گولیاں چلانا قبول نہیں کریں گے چوبیس سے چھبیس نومبر کے معاملات پر جوڈیشل کمیشن بنایاجائے اور حقائق سامنے لائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور ضلعی امیر ضیاالدین انصاری بھی موجود تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران پانچ لوگوں کی موت اطلاع میرے پاس موجود ہے جبکہ وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ کوئی شخص نہیں مرا محسن نقوی فی الفور مستعفی ہوں، انہوں نے پی ٹی آئی پر پابندی کی قراردادوں کی بھی مذمت کی،انہوں نے خیبر پختونخواہ میں گورنر راج لگانے کی تجویز کی بھی مذمت کی۔
کراچی ماہرین سید محمد علی، حامد میر، شیری رحمان، سردار مسعود خان، منہاس مجید، ڈاکٹر نعیم، پروفیسر نغمانہ،...
اسلام آ باد وساکھی میلہ اور 327ویں خالصہ جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں بھارت سے پاکستان آئے سکھ یاتریوں...
تہران ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ وہ ایران امریکی مذاکرات میں ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کی...
اسلام آباد مشرقی وسطی میں کشیدگی کے نتیجے میں پاکستان کے لیے ایل این جی کی سپلائی بند ہونے کے باعث وفاقی...
اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پوری دنیا کی نظریں اسلام آباد میں ہونے...
کراچی جےیوآئی کے زیر اہتمام اتوار 12اپریل کو مردان میں تاریخی کانفرنس ہو گی ، کانفرنس سےجےیوآئی کے سربراہ...
ریاض سعودی آرامکو نے آج اپریل کے لئے 98آکٹین پٹرول کی قیمت 2.94ریال سے بڑھا کر 3.83ریال کرنے کا اعلان کردیا...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی میں جعلی مینڈیٹ کی حامل پیپلزپارٹی،...