اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی رہائی کی درخواست پر سماعت کے دوران دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو سمری بھیجیں، وہ دیکھیں امریکا جانے والے وفد کا خرچہ کون دیگا، اگر سمری وزیر اعظم تک نہیں پہنچتی تو اس پر پی ٹی آئی لکھ دیں، پی ٹی آئی لکھنے سے جلدی پہنچ جائیگی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیقی رہائی کی درخواست پرسماعت ہوئی، عدالت عالیہ نے وزارت خارجہ کو امریکا جانے والے وفد کے سفری اخراجات سے متعلق سمری وزیراعظم کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔جسٹس سردار اعجاز نے دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم کو سمری بھیجیں وہ دیکھیں امریکا جانیوالیوفد کا خرچہ کون دیگا،اگر سمری وزیر اعظم تک نہیں پہنچتی تو اس پر پی ٹی آئی لکھ دیں، جلدی پہنچ جائیگا۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وفد میں حکومت کی طرف سے کوئی نہیں تھا، پہلے انوشہ رحمٰن کا بتایا گیا اب وہ نہیں جا رہیں، پھر عرفان صدیقی کا بتایا اب پتہ چلا ہے وہ بھی نہیں ہیں، آفیشل ویزا چاہیے، وہ ابھی نہیں آیا۔ عدالت نے عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل سے استفسار کیا کہ سابقہ ڈکلیریشن سے متعلق بتائیں کیا پوزیشن ہے؟امریکی وکیل نے بتایا کہ اس موقع پر دورہ کی کامیابی کے زیادہ چانسز ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
لاہورحال ہی میں کراچی سے منشیات کی اسمگلنگ کا وسیع نیٹ ورک چلانے کے الزام میں گرفتار ہونے والی انمول عرف پنکی...
کراچی ملک کے تمام ایئرپورٹ سے گزشتہ24گھنٹے کے دوران 399 پروازیں آپریٹ جبکہ72منسوخ کی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے...
کراچی منشیات فروش انمول پنکی کے نام سے ڈراما بنایا جائے،احمد شاہ ،منشیات فروشوں کے خلاف ڈراما بنانا وقت کی...
لاہور پنجاب میں پراسیکیوٹرز کیلئے پہلی بار پرفارمنس ریویو سسٹم قائم۔ نظام کا مقصد پراسیکیوٹرز کی کارکردگی...
کراچی جیو بابر جاوید کے ڈرامے ہمراہی میں غازی یوسف کے کردار کو شاندار پذیرائی مل رہی ہے، سوشل میڈیا پر مجھے...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان کو...
کراچی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی ایف آئی اے کے ہمراہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی...
اسلام آباد پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی جنرل باڈی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر، ہارون الرشید...