کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ابراہیم حیدری پولیس نے گٹکا ماوا فروخت کرنے والے 3 مطلوب ملزمان سعید، منیر اور شاہد کر گرفتار کرکے 32 کلو سے زائد گٹکا ماوابرآمد کیا ،ملیر کینٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم ذیشان کو گرفتار کر کے 30 بور پستول برآمد کیا ،سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران چار ملزمان ثناء اللہ ولد نور حسن، عبد الصمد ولد عبد الستار، سلمان ولد شاہد حسین اور سعد ولد شاہد حسین کو گرفتار کرکے 6 کلو سے زائد چھالیہ، 13 کلو سے زائد تیار گٹکا ماوا اور دیگر سامان برآمد کیا ، مبینہ ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم عمران عرف گلابی کو گرفتار کر کے غیر قانونی پستول، چوری شدہ موٹرسائیکل اور نقد رقم برآمد کرلی ،لانڈھی پولیس نے ہیروئن کی فروخت میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ہیروئن برآمد کرلی ، ایک اور کارروائی میں ملزم صابر ولد ہاشم کو گرفتار کر کے 13 پیکٹ تیار گٹکا ماوا برآمد کر لیا، ماڈل کالونی پولیس نےدو ملزمان ابراہیم شاہ اور فیضان کو گرفتار کرکے 25 کلو سے زائد تیار گٹکا ماوا برآمد کیا ، علاوہ ازیں ،قائدآباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور بینکوں سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو نشانہ بنانے والے گروہ کے 2 کارندوں امیر بخش اور یونس کو گرفتار کرلیا گروہ پانچ ملزمان پر مشتمل ہے جو وارداتوں کے لیے کرائے کی گاڑیاں استعمال کرتا ہے، ملزمان سے 2 30 بور پستول، ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے ۔
کراچیسائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے سپرہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، مضروب...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ کی سابق کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ کے سوئم میں چئیرمین ایم کیو ایم پاکستان...
کراچی قیوم آباد چورنگی نالے کے قریب ایک شخص نے مبینہ طور پر خود سوزی کرلی ۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس تھانہ کی...
کراچی شاہراہ فیصل کارساز پُل کے قریب ڈمپر اور سوزوکی میں تصادم 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ریسیکو کے زرائع کے مطابق...
کراچی سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد خوش آئند ہے...
کراچینیشنل میوزیم کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا،تفصیلات کے مطابق آرام باغ تھانہ کی حدود...
کراچی فپوآسا سندھ شاخ نے سندھ کی جامعات میں نان پی ایچ ڈی اور بیوروکریٹ وائس چانسلر مقرر کرنے کے حکومتی...
کراچی ڈائریکٹر جنرل لائبریریز اعجاز شیخ کے خلاف کروڈوں روپے کی رشوت،سرکاری فنڈز میں خرد برد،اختیارات کے...