کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ گورنر راج انتہائی صورتحال میں لگنا چاہئے بصورت دیگر نہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک کارکن کی حیثیت سے میری رائے میں کسی سیاسی جماعت پر پابندی کا نفاذ کے حق میں نہیں ہے، تحریک انصاف انتشار کا دوسرا نام ہے اور اس کے بانی کسی صورت سیاسی نہیں ہیں، پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن اس احتجاج کی آڑ میں کوئی انتشار، دہشت گردی اور لاقانونیت پھیلانا چاہے تو اس کو روکنا درست ہے ، پیپلز پارٹی اپنے 57 ویں یوم تاسیس پر کراچی کے ریلوے گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ منعقد کرر ہی ہے، ویڈیو لنک پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جبکہ اس جلسہ میں مرکزی و صوبائی قائدین بھی خطاب کریں گے ، جلسہ سہ پہر 4.00 بجے شروع ہوگا ، سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوگا اور پارٹی کے ترانوں پر مشتمل ایک رنگا رنگ میوزیکل پروگرام منعقد کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے گراؤنڈ، کالا پل پر جلسہ کے مقام پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، مشیر نجمی عالم و دیگر رہنمابھی موجود تھے ۔
کراچیسائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے سپرہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، مضروب...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ کی سابق کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ کے سوئم میں چئیرمین ایم کیو ایم پاکستان...
کراچی قیوم آباد چورنگی نالے کے قریب ایک شخص نے مبینہ طور پر خود سوزی کرلی ۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس تھانہ کی...
کراچی شاہراہ فیصل کارساز پُل کے قریب ڈمپر اور سوزوکی میں تصادم 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ریسیکو کے زرائع کے مطابق...
کراچی سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد خوش آئند ہے...
کراچینیشنل میوزیم کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا،تفصیلات کے مطابق آرام باغ تھانہ کی حدود...
کراچی فپوآسا سندھ شاخ نے سندھ کی جامعات میں نان پی ایچ ڈی اور بیوروکریٹ وائس چانسلر مقرر کرنے کے حکومتی...
کراچی ڈائریکٹر جنرل لائبریریز اعجاز شیخ کے خلاف کروڈوں روپے کی رشوت،سرکاری فنڈز میں خرد برد،اختیارات کے...