کراچی(اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل کے زیراہتمام 21روزہ عوامی تھیٹرفیسٹول اختتام پذیر ہوگیا، تقریب میں صوبائی وزیر ثقافت سیدذوالفقار علی شاہ نے خصوصی شرکت کی، صدرآرٹس کونسل محمداحمد شاہ اور چیئرمین ڈرامہ کمیٹی شہزاد رضا نقوی نے مہمانوں کوخوش آمدید کہا ، سید ذوالفقار علی شاہ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں جہاں ہر طرف انتشار ہے ایسے میں کراچی میں اس قدر شاندار فیسٹول کاانعقاد خوش آئند ہے، آرٹس کونسل کراچی اور محکمہ ثاقب سندھ فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے ایسے اقدامات کرتے رہیں گے، کامیاب عوامی تھیٹر فیسٹیول کے انعقاد پر احمد شاہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، رؤف لالہ، شکیل صدیقی، عمرشریف جیسے بڑے آرٹسٹوں کے نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک میں بھی چرچے ہیں، سندھ میں جہاں پر بھی ثقافتی میلے ہوں گے وہاں آپ سب کے ڈرامے پیش کئے جائیں گے،محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے تمام ڈائریکٹرز کو 25 ،25ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ صدر آرٹس کونسل محمداحمد شاہ نے کہا فنکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھی ہمیں ہی سوچنا ہوگا،تقریب میں بہترین ڈائریکشن پر شکیل شاہ، آدم راٹھور، سلیم آفریدی، ذاکرمستانہ، پرویزصدیقی، آفتاب کا مدار، رؤف لالہ، نذرحسین اوردیگر کو ایوارڈوشیلڈ دی گئیں ۔
کراچیسائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے سپرہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، مضروب...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ کی سابق کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ کے سوئم میں چئیرمین ایم کیو ایم پاکستان...
کراچی قیوم آباد چورنگی نالے کے قریب ایک شخص نے مبینہ طور پر خود سوزی کرلی ۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس تھانہ کی...
کراچی شاہراہ فیصل کارساز پُل کے قریب ڈمپر اور سوزوکی میں تصادم 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ریسیکو کے زرائع کے مطابق...
کراچی سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد خوش آئند ہے...
کراچینیشنل میوزیم کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا،تفصیلات کے مطابق آرام باغ تھانہ کی حدود...
کراچی فپوآسا سندھ شاخ نے سندھ کی جامعات میں نان پی ایچ ڈی اور بیوروکریٹ وائس چانسلر مقرر کرنے کے حکومتی...
کراچی ڈائریکٹر جنرل لائبریریز اعجاز شیخ کے خلاف کروڈوں روپے کی رشوت،سرکاری فنڈز میں خرد برد،اختیارات کے...