ہائیکورٹ کا آئینی بینچ ،لاپتا افراد کی بازیابی کے کیسز سماعت کیلئے ریگولر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت

30 نومبر ، 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنیچ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لئے کیسز ریگولر بنیچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی ، درخواستوں کی سماعت کے متعلق ابہام سامنے آیا، ریگولر بینچ نے پہلے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیسز آئینی بینچ کو سماعت کے لیے ارسال کیئے تاہم آئینی بنیچ میں درخواستوں کی سماعت نہیں ہوسکی، آئینی بینچ نے کیسز واپس ریگولر بنیچ کو ارسال کردئیے۔