کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش ،ملزم کو 14 سال قید بامشقت کی سزا

30 نومبر ، 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کےمقدمے میں الزام ثابت ہونے پر ملزم اشوک کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنادی ،ملزم پر دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ،ملزم اشوک متاثرہ بچی کا پڑوسی ہے ۔