لیا قت آبادسی ون ایریا میں طویل لوڈ شیڈنگ سے علاقہ مکینوں کو شدیدمشکلات کا سامنا

30 نومبر ، 2024

کراچی ( پ ر)لیا قت آباد سی ون ایریا میں دن کے تین اوقات میں 3،3 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود بغیر اطلاع مینٹی ننسکے نام پر بجلی غائب رہتی ہے جس سے مکینوںکو شدید مشکلات کا سامنا ہے،مکینوں کے مطابق دن بھر کی لوڈ شیڈنگ کے بعد رات 10 بجے لائٹ آتی ہے پھر ساڑھے 10 بجے سے صبح 8 بجے تک مینٹی ننس کے نام پر بغیر اطلاع بند کردی جاتی ہے ،اہالیان علاقہ نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ وہ کے الیٹرک کے اس ظلم سے نجات دلائیں اور بدلتے موسم میں لوڈ شیڈنگ میں بھی واضع کمی جائے۔