بشریٰ بی بی ڈی چوک آکرخان کیلئے جان دینے کو تیار تھیں ،فیصل واوڈا

30 نومبر ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واوڈا نےکہا ہے کہ میں نے کہا تھا بشریٰ بی بی پارٹی میں سیاست او ر قبضہ کریں گی۔ بانی چور اور بے ایمان نہیں تھے،بشریٰ بی بی سے شادی کے بعد ایسے ہوگئے،بشریٰ بی بی ڈی چوک آکرخان کیلئے جان دینے کو تیار تھیں ،سب سے پہلے گنڈا پور اور بشریٰ بی بی بھاگے، اگر بیگم جاکر بانی کوکچھ کھلا پلا دیں تو ریاست ذمہ دار نہیں ہوگی۔بانی پی ٹی آئی کو بچانے کے لئے ان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرائیں،میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک دھرنے میں ناکامی کے بعد تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیا رکرتے جارہے ہیں۔پارٹی کی کو رکمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے اجلاسوں میں ناکامی کے کرداروں کا تعین کیا جارہا ہے ۔ استعفے سامنے آرہے ہیں، استعفوں کی غیر معمولی وجوہات سامنے آرہی ہیں۔سابق وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واوڈا نےکہا کہ میں نے کہا تھا بشریٰ بی بی پارٹی میں سیاست او ر قبضہ کریں گی۔ نمائندہ جیو نیوز، حیدر شیرازی نےکہا پارٹی کی مرکزی قیادت اب بھی یہ سمجھتی ہے کہ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بریک تھرو کا امکان ہے۔